Maktaba Wahhabi

287 - 370
((اَ تُحِبُّ اَنْ یَلِیْنَ قَلْبَکَ وَ تَدْرُکُ حَاجَتَکَ؟ اِرْحَمِ الْیَتِیْمَ، وَ امْسَحْ رَاْسَہٗ، وَ اَطْعِمْہُ مِنْ طَعَامِکَ، یَلِنْ قَلْبَکَ وَ تَدْرُکْ حَاجَتَکَ)) [1] ’’کیا تم اپنے دل کی نرمی اور اپنی ضرورت کا ادراک چاہتے ہو؟ تم یتیم پر رحم کرو اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرو اور اپنا کھانا اسے کھلاؤ ، تمہارا دل نرم ہو جائے گا اور تمہیں اپنی ضرورت کا ادراک ہو جائے گا۔‘‘ ۲۔ سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَرْحَمِ اللّٰہُ مَنْ لَّا یَرْحَمُ)) [2] ۳۔ سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَہْلُ الْجَنَّۃِ ثَلَاثَۃٌ ذُوْ سُلْطَانٍ مُقْسِطٌ مُتَصَدِّقٌ مُوَفِّقٌ، وَ رَجُلٌ رَحِیْمٌ رَقِیْقُ الْقَلْبِ لِکُلِّ ذِیْ قُرْبٰی وَ مُسْلِمٍ، وَ عَفِیْفٌ مُتَعَفِّفٌ ذُوْ عَیَالٍ)) [3] ’’اہل جنس کی تین اقسام ہیں : (۱) عادل، صدقہ کرنے والے اور ہر اچھے کام کی توفیق دئیے گئے حکمران، (۲) ہر مسلمان اور ہر قرابت دار کے لیے رحم دل اور نرم دل آدمی، (۳) پاک دامن، بھیک نہ مانگنے والا بڑا عیال دار (بڑے کنبے والا)۔‘‘ ۴۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ابو القاسم صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ((لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَۃُ اِلَّا مِنْ شَقِیٍّ)) [4]
Flag Counter