Maktaba Wahhabi

257 - 370
آخر میں ہے۔ جیسے کہ بیوی کی تادیب کے ضمن میں بیان کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اولاد کی تادیب کو بھی اسی پر قیاس کیا جائے گا۔ مثلاً ان کے کچھ مطالبات نہ مانے جائیں اور ان کے سامنے آدمی تیوری چڑھائے اور غصے کا اظہار کرے اور ان سے ان کی خواہش کے مطابق گفتگو نہ کرے تاکہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو جائے۔ جہاں تک بالغ افراد کی سزا کا تعلق ہے تو اس میں بھی اصول حکمت و موعظہ حسنہ طے شدہ ہے۔ پھر گناہ کے مطابق سزا نافذ کی جاتی ہے اور آخر میں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ سزا کی حکمت دوسروں کو عبرت دلانا ہے اور جس کو سزا دی جا رہی ہو اسے اخلاق فاضلہ کی ترغیب دلانا اور غیر مستقیم اخلاق و کردار سے باز رکھنا ہوتا ہے۔
Flag Counter