Maktaba Wahhabi

226 - 370
طاب نامی ایک آدمی کی کھجور کی پرانی ٹہنی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں قبلہ رخ بلغم دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس ٹہنی کے ساتھ کھرچ ڈالا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا تم میں سے کون چاہتا ہے کہ اللہ اس سے دُور ہو جائے۔ بقول راوی ہم ڈر گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین بار فرمائی۔ ہم نے کہا: اے رسول اللہ! ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں چاہتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے چہرے کی جانب ہوتے ہیں ۔ تو کوئی بھی اپنے چہرے کے سامنے نہ تھوکے اور نہ اپنی دائیں طرف تھوکے۔ لیکن اپنی بائیں طرف وہ اپنے بائیں پاؤ ں کے نیچے تھوکے اور اگر کسی کے پاس آنے والی چیز جلدی آ جائے تو اسے اپنے کپڑے کے ایک پلو میں لپیٹ دینی چاہیے پھر اس کپڑے کو مل دینا چاہیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مجھے خوشبو لا دو۔ ایک نوجوان اپنے گھر کی طرف دوڑ پڑا اور گھر سے خوشبو لایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ لے کر ٹہنی کے سرے پر ملی پھر بلغم کے نشان پر رگڑ دی۔ جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اسی دلیل کے ساتھ تم اپنی مسجدوں میں خوشبو لگاتے ہو۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ((أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّہِ صلي اللّٰه عليه وسلم جَالِسٌ فِی نَاحِیَۃِ الْمَسْجِدِ فَصَلَّی ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ عَلَیْہِ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَعَلَیْکَ السَّلَامُ، ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ، فَصَلَّی، ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ، فَقَالَ: وَعَلَیْکَ السَّلَامُ، ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ، فَقَالَ: فِی الثَّانِیَۃِ أَوْ فِی الَّتِی تَلِیَہَا: عَلِّمْنِی یَا رَسُولَ اللَّہِ! …و فی روایۃ : وَ الَّذِیْ بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا اَحْسَنَ غَیْرَ ہٰذَا
Flag Counter