Maktaba Wahhabi

196 - 370
الَّذِیْ کَفَرَ وَ اللّٰہُ لَا یَہْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَo﴾ (البقرۃ: ۲۵۸) ’’کیا تو نے اس شخص کو نہیں دیکھا جس نے ابراہیم سے اس کے رب کے بارے میں جھگڑا کیا، اس لیے کہ اللہ نے اسے حکومت دی تھی، جب ابراہیم نے کہا میرا رب وہ ہے جو زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے، اس نے کہا میں زندگی بخشتا اور موت دیتا ہوں ۔ ابراہیم نے کہا پھر اللہ تو سور ج کو مشرق سے لاتا ہے، پس تو اسے مغرب سے لے آ، تو وہ جس نے کفر کیا تھا حیرت زدہ رہ گیا اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰہٖمُ رَبِّ اَرِنِیْ کَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتٰی قَالَ اَوَ لَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلٰی وَ لٰکِنْ لِّیَطْمَئِنَّ قَلْبِیْ قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَۃً مِّنَ الطَّیْرِ فَصُرْہُنَّ اِلَیْکَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰی کُلِّ جَبَلٍ مِّنْہُنَّ جُزْئً ا ثُمَّ ادْعُہُنَّ یَاْتِیْنَکَ سَعْیًا وَ اعْلَمْ اَنَّ اللّٰہَ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌo﴾ (البقرۃ: ۲۶۰) ’’اور جب ابراہیم نے کہا اے میرے رب! مجھے دکھا تو مردوں کو کیسے زندہ کرے گا؟ فرمایا اور کیا تو نے یقین نہیں کیا؟ کہا کیوں نہیں اور لیکن اس لیے کہ میرا دل پوری تسلی حاصل کر لے۔ فرمایا پھر چار پرندے پکڑ اور انھیں اپنے ساتھ مانوس کر لے، پھر ہر پہاڑ پر ان کا ایک حصہ رکھ دے، پھر انھیں بلا، دوڑتے ہوئے تیرے پاس آجائیں گے اور جان لے کہ بے شک اللہ سب پر غالب، کمال حکمت والاہے۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَاتْلُ عَلَیْہِمْ نَبَاَ اِِبْرٰہِیْمَo اِِذْ قَالَ لِاَبِیہِ وَقَوْمِہِ مَا تَعْبُدُوْنَo قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَہَا عَاکِفِینَo قَالَ ہَلْ یَسْمَعُوْنَکُمْ اِِذْ تَدْعُوْنَ اَوْ یَنْفَعُوْنَکُمْ اَوْ یَضُرُّونَo﴾ (الشعراء: ۶۹-۷۳)
Flag Counter