Maktaba Wahhabi

193 - 370
اَمْثَالَکُمْ وَنُنْشَِٔکُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَo وَلَقَدْ عَلِمْتُمْ النَّشْاَۃَ الْاُوْلٰی فَلَوْلَا تَذکَّرُوْنَo اَفَرَاَیْتُمْ مَا تَحْرُثُوْنَo ئَ اَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَہٗ اَمْ نَحْنُ الزَّارِعُوْنَo لَوْ نَشَائُ لَجَعَلْنَاہُ حُطَامًا فَظَلَلْتُمْ تَتَفَکَّہُوْنَo اِِنَّا لَمُغْرَمُوْنَo بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَo اَفَرَاَیْتُمُ الْمَائَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَo ئَ اَنْتُمْ اَنزَلْتُمُوْہُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُوْنَo لَوْ نَشَائُ جَعَلْنَاہُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْکُرُوْنَo اَفَرَاَیْتُمْ النَّارَ الَّتِیْ تُورُوْنَo ئَ اَنْتُمْ اَنشَاْتُمْ شَجَرَتَہَا اَمْ نَحْنُ الْمُنشِؤُنَo نَحْنُ جَعَلْنَاہَا تَذْکِرَۃً وَّمَتَاعًا لِلْمُقْوِینَo﴾ (الواقعۃ: ۵۸-۷۳) ’’تو کیا تم نے دیکھا وہ (نطفہ) جو تم ٹپکاتے ہو؟ کیا تم اسے پیدا کرتے ہو، یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں ؟ ہم نے ہی تمھارے درمیان موت کا وقت مقرر کیا ہے اور ہم ہر گز عاجز نہیں ہیں ۔ اس بات سے کہ تمھاری جگہ تمھارے جیسے اور لوگ لے آئیں اور نئے سرے سے تمھیں ایسی صورت میں پیدا کر دیں جو تم نہیں جانتے۔ اور بلاشبہ یقینا تم پہلی دفعہ پیدا ہونے کو جان چکے ہو تو تم کیوں نصیحت حاصل نہیں کرتے؟ پھر کیا تم نے دیکھا جو کچھ تم بوتے ہو ؟ کیا تم اسے اگاتے ہو، یا ہم ہی اگانے والے ہیں ؟ اگر ہم چاہیں تو ضرور اسے ریزہ ریزہ کر دیں ، پھر تم تعجب سے باتیں بناتے رہ جاؤ۔ کہ بے شک ہم تو تاوان ڈال دیے گئے ہیں ۔ بلکہ ہم بے نصیب ہیں ۔ پھر کیا تم نے دیکھا وہ پانی جو تم پیتے ہو؟ کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے، یا ہم ہی اتارنے والے ہیں ؟ اگر ہم چاہیں تو اسے سخت نمکین بنادیں ، پھر تم شکر ادا کیوں نہیں کرتے؟ پھر کیا تم نے دیکھی وہ آگ جو تم سلگاتے ہو ؟ کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا، یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں ؟ ہم نے ہی اسے مسافروں کے لیے ایک نصیحت اور فائدے کی چیز بنایا ہے۔‘‘
Flag Counter