Maktaba Wahhabi

191 - 370
’’اَسْاَلُ‘‘ میں پوچھتا ہوں یا پوچھوں گا۔ ’’سَاَلَکَ‘‘ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا۔ ’’سَلْہُمْ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے پوچھیں ۔ ’’سَاَلَ سَائِلٌ‘‘ پوچھنے والے نے پوچھا۔ ’’سَاَلَہَا‘‘ اس نے اس سے پوچھا۔ ’’یَسْاَلُکَ‘‘ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتا ہے۔ ’’سُئِلَتْ‘‘ وہ ایک عورت پوچھی جائے گی۔ وغیرہ۔ قرآن کریم کی وہ آیات جن میں ادوات استفہام استعمال کی گئی ہیں ۔ ﴿ وَ یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْیَتٰمٰی قُلْ اِصْلَاحٌ لَّہُمْ خَیْرٌ﴾ (البقرۃ: ۲۲۰) ’’اور وہ تجھ سے یتیموں کے متعلق پوچھتے ہیں ، کہہ دے ان کے لیے کچھ نہ کچھ سنوارتے رہنا بہتر ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَ یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضُِّ﴾ (البقرۃ: ۲۲۲) ’’اور وہ تجھ سے حیض کے متعلق پوچھتے ہیں ۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ یَسْئَلُوْنَکَ مَاذَآ اُحِلَّ لَہُمْ قُلْ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ﴾ (المائدۃ: ۴) ’’تجھ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا ہے؟ کہہ دے تمھارے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں ۔‘‘ مکالماتی اسلوب کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں جیسے خطابی اسلوب کے ساتھ مکالمہ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ اَلْحَاقَّۃُo مَا الْحَاقَّۃُo وَمَا اَدْرٰکَ مَا الْحَاقَّۃُo کَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَۃِo﴾ (الحآقۃ: ۱-۴)
Flag Counter