Maktaba Wahhabi

149 - 370
علیحدہ پہچانے گا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الْمُطَّہِّرِیْنَo﴾ (التوبۃ: ۱۰۸) ’’اور اللہ بہت پاک رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ ‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَنْتُمْ الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ مِنْ إِسْبَاغِ الْوُضُوٓئِ فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ فَلْیُطِلْ غُرَّتَہٗ وَتَحْجِیْلَہٗ))[1] ’’قیامت کے دن تم چمکتے دمکتے گھوڑوں کی طرح ہو گے۔ کیونکہ تم وضو مکمل کرتے رہے۔ تو جو کوئی اپنی روشنی اور چمک بڑھانا چاہے تو بڑھا لے۔‘‘ دوم:… نماز:… اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے۔ اگر مسلمان اس کو ترک کر دے تو کافر ہو جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((بُنِیَ الْإِسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ شَہَادَۃِ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ وَإِقَامِ الصَّلٰوۃِ…))[2] ’’اسلام کی پانچ بنیادیں ہیں : اللہ کے علاوہ کسی کے معبود نہ ہونے کی گواہی دینا اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا …۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((بَیْنَ الرَّجُلِ وَبَیْنَ الشِّرْکِ وَالْکُفْرِ تَرْکُ الصَّلٰوۃِ)) [3] ’’ایک مسلم اور کافر و مشرک کے درمیان فرق نماز سے ہے۔‘‘ نماز بندے اور رب کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے اور یہ بندوں کی تخلیق کی غایت ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter