Maktaba Wahhabi

189 - 281
علم کی دو قسمیں: لہٰذا علم کی دو قسمیں ہیں: 1۔ علم نافع 2۔ علم غیر نافع ان دونوں علموں میں فرق کیا ہے؟ علم نافع اﷲ کی وحی کا علم ہے اور غیر نافع ہر وہ علم جو وحی کے مقابلے میں ہے، بس… ! اہل جہنم کی حالتِ زار: وہ جہنم میں چیخیں گے چلائیں گے، پکاریں گے، یااﷲ ایک موقع دے دے، ہم واقعی نیک عمل کریں گے، وہ نہیں جو پہلے عمل کرتے تھے، وہ نیک نہیں، نیک تو وہ ہے جو اﷲ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ اور آپ کے طریقے کے مطابق ہے، اﷲ تعالیٰ فرمائے گا: { اَوَلَمْ نُعَمِّرْکُمْ مَّا یَتَذَکَّرُ فِیْہِ مَنْ تَذَکَّرَ وَ جَآئَ کُمُ النَّذِیْرُ} [الفاطر: 37] ہم نے تمہیں اتنی عمر دی، جو سوچ بچار کے لیے کافی تھی، کسی کو ستر سال، کسی کو اسی سال، کسی کو سو سال اتنی عمر حق تک پہنچنے میں کافی ہوتی ہے، حق کو قبول کرنے میں سوچ کے لیے اور فکر کے لئے اتنی عمر کافی ہے اور دوسری بات یہ کہ { وَ جَآئَ کُمُ النَّذِیْر} سوچنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ میرا پیغمبر تمہارے پاس آچکا تھا، آنکھیں بند کر کے بھی اگر میرے پیغمبر کے دامن کو تھام لیتے، تو سیدھے جنت میں جاتے، لیکن تم نے خود سوچا، اپنی عقل سے پرکھا، نتیجتاً گمراہ ہوگئے۔ میرے بھائی! اﷲ کی حجت قائم ہوگئی، اﷲ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کی بعثت اور ظہور سے قبل ہی ایک ایک زبان پر آپ کا تذکرہ جاری کر دیا۔
Flag Counter