Maktaba Wahhabi

236 - 281
ہے اور یہاں گھوڑے شاہ میں بھی ہمارا کنٹرول ہے، یہ وہاں گیا، اس نے کوئی احترام نہیں کیا، وہاں اس نے زنا کیا، شراب پی، اس واسطے ہم نے اسے پکڑ لیا، اب وہ ہمارا قیدی ہے، وہ اندر تھا، اس نے گزرتے ہوئے اس سے ٹھٹھا کیا اور ہم نے اسے بھی پکڑ لیا۔ جنات سے مدد لینے میں احتیاط کرنی چاہیے: اس لئے ان سے مدد نہیں لینی چاہیے، اگر از خود بھی کوئی کام کر دیں، پھر بھی خیال رکھنا چاہیے کہ کہیں حرام کام تو نہیں کر رہا ہے، مثلاً نقدی لے آیا، کیا معلوم کہ وہ چوری کی ہو یا پھل فروٹ لے آیا، وہ بھی چوری کا ہوگا، ان کے پاس اپنے پیسے تونہیں ہوتے، اس لیے احتیاط اچھی ہے۔ ایک شخص کا دعویٰ تھا کہ اس کے پاس جن ہیں، میں نے کہا کہ یہ لو دو سو روپیہ، اپنے جن سے کہو یہ روپے لے کر سعودی عرب جائے اور وہاں جا کر کرنسی تبدیل کرا کر ریال حاصل کرے اور وہاں سے إعلام الموقعین خرید کر لا دے، وہ کہنے لگا یہ تو نہیں ہو سکتا، میں نے کہا پھر تم یوں ہی بڑمارتے ہو، تمہارے پاس کچھ بھی نہیں۔ عبادت کا مفہوم: ضمنی مسائل پر گفتگو ذرا طویل ہوگئی، بات چل رہی تھی عبادت کی، عبادت کا لفظ بڑا ہی اہم ہے، { اِیَّاکَ نَعْبُدُ } [الفاتحہ: 5] میں عام مفسرین اس پر بحث کرتے ہیں اور عبادت کا معنی و مفہوم ان الفاظ میں بیان کرتے ہیں کہ عبادت ’’غایۃ الخضوع‘‘ کو کہتے ہیں اور کبھی ’’ أقصیٰ غایۃ الخضوع‘‘ اقصیٰ مزید کا اضافہ کر دیتے ہیں، یعنی خضوع کی غایت کا اقصٰی۔ شاہ ولی اﷲ کہتے ہیں کہ اقصیٰ درجہ ظاہری طور پر تو سجدہ ہی ہے، شاہ صاحب فرماتے ہیں کہ اس تعریف کو اگر صحیح مان لیا جائے، تو پھر تو یہ سجدہ آدم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کیا
Flag Counter