Maktaba Wahhabi

190 - 281
شیاطین کا القاء ختم ہوگیا، شھاب ثاقب ان کو جلا کر راکھ کر دیتے، سارے راستے بند ہیں، اب ایک ہی طریق اور ایک ہی اساس ہے اور وہ ہے محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اور یہ اساس کب تک ہے؟ ایک صدی کے لیے نہیں، دو صدیوں کے لیے نہیں، بلکہ قیامت تک کے لیے ہے اور یہ اساس کس کے لیے ہے؟ صرف علماء ہی کے لیے نہیں، علماء ہوں، عامی ہوں، حاکم ہوں، محکوم ہوں، آجر ہوں، تاجر ہوں، مستاجر ہوں، ملازم ہوں، مرد ہوں، عورتیں ہوں، ان سب کے لیے اساس، اسوہ، نمونہ اور آئیڈیل محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اس حقیقت کو قبول کر لو، ہرقل نے قبول کیوں نہیں کی؟ اس نے اپنی چودھراہٹ، بادشاہت اور اپنی سرداری کو ترجیح دی۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار! دو چیزیں تمہارے دین کو نقصان پہنچاتی ہیں: ایک دنیا کی چودھراہٹ کی محبت، دوسرا دنیا کے مال کی محبت، تو ان محبتوں کو ختم کرو، تاکہ صحیح معنی میں تم حق کو قبول کر سکو اور اﷲ کے پیغمبر کی اتباع کر سکو۔
Flag Counter