Maktaba Wahhabi

177 - 281
ہرقل کی کہانت: چنانچہ وہ آج کی صبح کو خبیث النفس پریشان تھا اور اس کے چہرے پر کرب کے آثار تھے، ابن ناطور کہتا ہے کہ ہم نے پوچھا یہ پریشانی کیوں ہے اور یہ کرب کے آثار کیوں ہیں؟ تو اس نے کہا کہ ’’ إنی رأیت اللیل لما نظرت في النجوم ‘‘ رات جب میں نے ستاروں کو دیکھا، تو میرے علم کہانت نے مجھے اس بات سے آگاہ کیا کہ ’’ أن ملک الختان قد ظھر ‘‘ اب اس زمین پر اس بادشاہ کی حکومت آئیگی، جس بادشاہ کی قوم ختنہ کرتی ہے، ختنہ کرنے والی قوم کی حکومت آنے والی ہے، رات کو یہ بات مجھے سجھائی دی ہے، یہ خبر یا تو نجوم اور ستاروں کی ترکیب سے حاصل کی یا شیاطین کے القاء سے حاصل کی کہ اس زمین پر بادشاہت، غلبہ اور سطوت اس بادشاہ کا ظاہر ہونے والا ہے، جس کی قوم کا تمیز یہ ہے کہ وہ قوم ختنہ کرتی ہے۔ ہرقل کی جستجو: ہرقل نے کہا کہ یہ کون بادشاہ ہے؟ جو ہمارے ایک عرصہ کے چھائے ہوئے سکہ کو کاٹ دے گا اور اس کی حکومت قائم ہو جائے گی؟ یہ ہماری حکومتیں کہاں جائیں گی؟ ہم جن وسائل سے مالا مال ہیں، ان کا کیا ہوگا؟ تو اس نے کہا : ’’ فانظروا من یختتن في ھذہ الأرض ‘‘ ’’ پتا لگاؤ کہ اس زمین کی پشت پر ختنہ کرنے والی قوم کون سی ہے؟‘‘ تو اس کی شوریٰ نے جواب دیا کہ ختنہ تو ہمارے علم کے مطابق ایک ہی قوم کرتی ہے اور وہ یہودی ہیں اور یہودی ہمارے ماتحت ہیں، ان میں اس قدر صلاحیت ہی نہیں کہ وہ اتنی بڑی طاقتوں کو شکست دے کر غلبہ حاصل کر لیں، وہ تو ہر مقام پر ذلیل اور ہمارے زیر دست ہیں، وہ تو اٹھ ہی نہیں سکتے، ان میں نہ وہ صلاحیت ہے، نہ وہ کمال
Flag Counter