Maktaba Wahhabi

187 - 281
طریقے کے مطابق بسر کرنے ہیں، یہ شخصیت ایک مثال، ایک آئیڈیل اور ایک نمونہ ہے، اور قابل اتباع صرف محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور کوئی نہیں، اب نہ کوئی شخصیت ہے، نہ کوئی پیر و مرشد ہے، نہ کوئی فرشتہ اور نہ کوئی جن، نہ کوئی کہانت ہے، کوئی چیز نہیں، سب باطل ہو چکے ہیں اور صرف ایک ہی پیغمبر برحق ہے، اس کی اتباع اور اس کی غلامی پوری کائنات پر ایک فریضے کی حیثیت رکھتی ہے۔ بس میرے دوستو اور بھائیو! یہ ہے معاملہ محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا، سارے راستے ٹوٹ چکے ہیں، اب کوئی پیر و مرشد نہیں اور کوئی لائق اتباع نہیں، لائق اتباع صرف محمد رسول اﷲ ہیں اور کوئی نہیں۔ 6۔ اس سیرت کو پڑھو اور اس کے مطابق اپنے کردار، اپنے عمل، عبادات، معاملات کو استوار کرلو اور قائم کر لو، یہ نجات کا راستہ ہے، ورنہ جب قیامت کا دن ہوگا: { وَ ھُمْ یَصْطَرِخُوْنَ فِیْھَا رَبَّنَآ اَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَیْرَ الَّذِیْ کُنَّا نَعْمَلُ} [الفاطر: 37] لوگ جہنم کی آگ میں چیخیں گے، پکاریں گے، آہ و زاری کریں گے اور کہیں گے، یا اﷲ ہم کو جہنم سے نکال دے، پھر جہنم سے نکل کر کیا کرو گے؟ ہم جہنم سے نکل کر نیک عمل کریں گے، جو واقعی نیک ہوں گے، نیک عمل پہلے بھی کرتے تھے، لیکن وہ نیک عمل وہ تھے جو ہم اپنی خواہش کے مطابق نیک سمجھتے تھے، عمل پہلے بھی کرتے تھے، لیکن اب جب ہم جہنم سے نکلیں گے، تو واقع ہی نیک عمل کریں گے، جو اﷲ کے پیغمبر کی اتباع کے دائرے میں ہیں، لیکن اب کیا فائدہ؟ اب چیخ و پکار کس کام کی؟ { قُلْ ھَلْ نُنَبِّئُکُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالًا } [الکھف: 103] ہم تمہیں بتائیں قیامت کے دن سب سے زیادہ نقصان کن کا ہوگا؟ ان کا ہوگا جو نیک عمل
Flag Counter