Maktaba Wahhabi

91 - 281
ان تین چیزوں کو قبول کر کے راضی ہوجاؤ، یہ تین چیزیں پوری زندگی کا محور ہیں، عقیدہ اور عمل کی پوری گاڑی ان تین چیزوں پر قائم ہے، چوتھی کوئی چیز نہیں، پانچویں کوئی چیز نہیں، بس انہی پر اکتفا کرو۔ قبر میں اولین امتحان: اس لئے قبر میں آپ جائیں گے، تو پہلا پرچہ انہی تین چیزوں کا ہوگا، اﷲ تعالیٰ نے کتنی وضاحت سے یہ بات سمجھا دی کہ جب فرشتے پوچھیں گے: ’’ من ربک؟ ، ما دینک؟، من نبیک؟‘‘ یہی تین سوال ہیں، یہی تین چیزیں ایمان کی اور حلاوتِ ایمان کی اساس ہیں۔ قبر میں پہلا سوال: اور جب آپ اﷲ کے سامنے پیش ہوں گے، یہ پہلا پرچہ آپ کے سامنے آئے گا، بتاؤ رب کون ہے؟ اس کا جواب کون دے گا؟ جس کا ایک ہی رب ہو اور جس نے کئی ربّوں کو پکارا ہو، ہر جگہ اس کے مختلف رب ہیں، ان کو سلام ہو رہے ہیں، استغاثہ ہو رہا ہے، وہ متحیر ہوں گے کہ آج ان مختلف ربّوں میں کس کا نام پیش کروں؟ وہ کہیں گے کہ ہمیں معلوم نہیں: ’’ سمعت الناس یقولون شیئا فقلت قولہ ‘‘[1]ہم نے تو لوگوں کو سنا، لوگ باتیں کرتے تھے کہ فلاں کو بھی سلام کر لو اور فلاں کے سامنے بھی جھک جاؤ، ہم نے بھی یہ باتیں شروع کر دیں اور وہی کرتے گئے، اب ہمیں معلوم نہیں کہ ہمارا رب کون ہے؟
Flag Counter