Maktaba Wahhabi

213 - 281
نے جھوٹ بولا ہے یا نہیں؟ البتہ اس کی کتابوں سے جھوٹ ثابت ہوگیا ہے، سوکے قریب تو ایک مولوی صاحب نے مرزا کے جھوٹ ثابت کئے ہیں، مولانا محمد یوسف کلکتوی نے ایک مناظرے میں سو کے قریب اس کے جھوٹ ثابت کیے۔ 1۔ مرزا نے ایک جگہ لکھا ہے کہ مولوی ثناء اﷲ لوگوں کے کفن کے کپڑے پہنتا ہے اور جنازے کی روٹیاں کھاتا ہے، میرے ساتھ آجائے تو اتنی کثیر رقم اکٹھی کر دوں گا، حالانکہ ثناء اﷲ جب سے پڑھ کر آیا ہے، اس نے کبھی امامت نہیں کی، اس طرح کے جھوٹ بولتا رہا ہے۔ 2۔ ایک دفعہ مولوی عبدالرحمن لکھوی سے کہنے لگا کہ آپ اﷲ کی طرف متوجہ ہوں، آپ کو میرے متعلق الہام ہوگا، کیونکہ مرزا یہ سمجھتا تھا کہ ان کو الہام ہوتا ہے، وہ متوجہ ہوئے تو انہیں الہام ہوا: { اِنَّ فِرْعَوْنَ وَ ھَامٰنَ وَجُنُوْدَھُمَا کَانُوْا خٰطِئِیْنَ } [القصص: 8] مرزا کہنے لگا اس میں کوئی میرا نام آیاہے ؟ پھر توجہ کی تو الہام ہوا کہ مرزا فرعون ہے، حج پر گئے وہیں فوت ہوگئے، مرزے نے کہا مولوی صاحب نے جھوٹ بولا تھا، اس لئے مر گیا ہے، حالانکہ انہوں نے مباہلہ تو نہیں کیا تھا، محی الدین ان کا لقب تھا، پیر ہندی انہیں کہا گیا ہے، اس طرح کے جھوٹ اگر جمع کئے جائیں، تو ان کی تعداد ہزار ہا تک پہنچ جاتی ہے۔ 3۔ دوسروں کی کتابوں کے غلط حوالے دئیے، شروع سے ہی یہ کوئی اچھا آدمی نہیں تھا، کوشش کرتا رہا کہ میں کسی طرح وکیل بن جاؤں، امتحان دیا، ناکام ہوا، کاروبار نبوت اسے پھب گیا، پہلے الہامات کا ڈھونگ رچایا، پھر نبی بن بیٹھا، اس نے بھی یہی سوچا کہ پہلے بھی مختلف ملکوں میں لوگوں نے دعوے کیے، لوگ
Flag Counter