Maktaba Wahhabi

173 - 281
آپ کی اطاعت ہو، اس خط میں ان تمام علائق کو توڑ پھوڑ دیا اور واضح کر دیا اور منہج صدق بتا دیا ہے، منہج حق یہ ہے کہ معبود حق صرف ایک اﷲ ہے، باقی سب معبود باطل ہیں اور اطاعت صرف محمد رسول اﷲ کا حق ہے اور کسی کا نہیں، ورنہ یہ دین ملاوٹی دین بن جائے گا، دین خالص تب تک ہے، جب تک اﷲ کی وحی پہ اعتقاد ہو اور اﷲ کی وحی پر اتفاق ہو، جب دوسروں کی باتیں آئیں گی، تو ملاوٹیں شروع ہوجائیں گی اور اﷲ تعالیٰ ایسے دین کو قطعاً پسند نہیں کرتا۔ دعوت عام: یہ دعوت صرف ہر قل کے لیے نہیں، یہ دعوت عام ہے، اس پر توجہ دو، اس دعوت کو عام کرو، حقیقت یہ ہے کہ دین کے غلبہ اور حاکمیت کا یہی راستہ ہے، باقی تنظیمیں بناؤ، جماعتیں بناؤ، اقامت دین کے نعرے لگاؤ، بے تحاشا خرچ کر دو، کچھ نہیں ہوگا، جب تک اساس حاصل نہ ہو اور وہ اساس کیا ہے؟ ایک اﷲ کی عبادت ہو اور محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہو، بس ! یہاں سے انحراف ہوگا، تو کچھ بھی ہوجائے، کبھی غلبہ اور کامرانی حاصل نہیں ہو سکتی ، اس لئے اﷲ پاک نے فرمایا: { یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہٖ فَسَوْفَ یَاْتِی اللّٰہُ بِقَوْمٍ یُّحِبُّھُمْ وَ یُحِبُّوْنَہٗٓ } [المائدۃ: 54] اے لوگو! اگر تم سب مرتد ہو جاؤ، تو اﷲ تعالیٰ دین کو دوبارہ غالب کرنے پر قادر ہے۔ دین کیسے غالب ہوگا؟: اﷲ تعالیٰ ایسے کرے گا کہ ایک جماعت کو پیدا کرے گا، اس جماعت کی خوبی کیا ہوگی؟ پیسوں سے مالا مال ہوگی! نہیں، اس جماعت کی خوبی کیا ہوگی؟ دنیا کے
Flag Counter