Maktaba Wahhabi

132 - 281
اس تیر کو چیک کرتے، لکڑی اگر سیدھی ہے، تو کہتے کہ ’’ أقامت العود‘‘ لکڑی واقعی سیدھی ہے، تم نے واقعی سیدھی بنائی ہے۔ نماز کس طرح پڑھیں؟ اسی طرح نماز کو بالکل سیدھا کر کے ادا کرو، سیدھا کیسے ادا ہوگی؟ جب تکبیر تحریمہ سے لے کر بلکہ صف بندی سے لے کر سلام پھیرنے تک ایک ایک چیز مطابق ہو، کس کے؟ محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے اور آپ کے طریقے پر، آباء و اجداد کا طریقہ نہیں، یہ نہیں دیکھنا کہ باپ کیسے نماز پڑھتا ہے یا محلے کی مسجد کے مولوی نے بچپن میں میری گھٹی میں کونسی نماز ڈالی ہے؟ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقۂ نماز کے مطابق نماز سیدھی ہے، ورنہ نماز ٹیڑھی ہے، لیکن کون اس کو سمجھے؟ اس کو سمجھنے والے بہت تھوڑے لوگ ہیں۔ نماز کیوں برباد ہوتی ہے؟ اس لئے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’لینقضن الإسلام عروۃ عروۃ‘‘[1]اسلام ایک زنجیر ہے، جوں جوں وقت گزرے گا، ایک ایک کڑی ٹوٹتی جائے گی اور آخری زنجیر نماز کی ہے، نماز باقی رہے گی، مسجدیں بنیں گی، نمازیوں سے آباد ہوگی، لیکن اب ’’ رب مصل لا خلاق لہ ‘‘[2] اکثر نمازی وہ ہوں گے، جن کا اﷲ تعالیٰ ایک سجدہ بھی قبول نہیں کرے گا، ان کی نمازیں برباد ہوں گی، کیوں برباد ہوں گی؟ اس لئے کہ نمازوں میں روح نہ ہوگی، کیونکہ وہ نمازیں ایک روح سے خالی ہوں گی، وہ روح کیا ہے؟ وہ روح اﷲ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی مطابقت ہے، مرضی کی نمازیں ہیں، ماں باپ اس طرح پڑھتے ہیں، مولوی صاحب نے اس طرح پڑھا دی، پیرو مرشد کی یہی تعلیم ہے، بس یہ سارے ارکان اور سارے اعمال ہیں، اسی دائرے
Flag Counter