Maktaba Wahhabi

255 - 281
ھوی کے معنی ’’مھوي ‘‘کے کرتے ہیں، یعنی جن لوگوں نے معبود بنا رکھے ہیں، انہوں نے اپنی خواہش کے مطابق بنا رکھے ہیں، حماسہ میں ایک شاعر کہتا ہے: ’’ھواي مع الرکب الیمانیین مصعد‘‘ یہاں ’’ ھواي ‘‘ محبوب کے معنی میں آیا ہے، گویا یہ معبود انہوں نے اپنی خواہش کے مطابق بنا رکھے ہیں، اﷲ تعالیٰ نے ان کی عبادت کا حکم نہیں دیا، یہ معنی زمخشری نے کیا ہے اور دوسرا معنی یہ ہے کہ اپنی خواہش کی پیروی کرتے ہیں، گویا انہوں نے اپنی خواہشات کو معبود بنا رکھا ہے، اگر یہ معنی کیا جائے، تو اس صورت میں یہ اعتراض آئے گا کہ اس سے معتزلہ کا مذہب ثابت ہوتا ہے، یعنی جو معصیت ہے، وہ شرک ہے، پھر آدمی مخلد فی النار ہوگیا، اگر یہ معنی کیا جائے تو اس کے اعتبار سے خوارج کا معنی ثابت ہوجائے گا، خوارج یہی کہتے ہیں کہ ہر معصیت کفر ہے، پھر تو فرق ہی کوئی نہ ہوا، اگر یہ معنی کیا جائے، تو اسے مبالغہ پر محمول کیا جائے گا، اس معنی سے صحیح نہیں کہ اس کو ظاہری معنی پر محمول کیا جائے۔ نفس کی پیروی: نفس کی پیروی نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اپنے نفس کو نہ تو شارع سمجھتا ہے اور نہ اسے امر تکوینی پر فائز سمجھتا ہے، اسی واسطے میں نے کہا ہے کہ اس کا یہ معنی نہیں ہے، حالانکہ قرآن نے کہہ دیا ہے کہ اس نے اپنے نفس کو بھی الٰہ بنا لیا، اس کا یہ مطلب نہیں ہے، اس کا مطلب ’’ مھوي‘‘ والا ہوگا، دوسرا معنی اگر کیا جائے تو اسے مبالغہ پر محمول کیا جائے گا، جیسے کسی شئے کی تنقیح کے لیے بولا جاتا ہے، اس کا مطلب مقصود نہیں ہوتا، مبالغتاً گویا اسے شرک بنا دیا جاتا ہے، دوسرے لحاظ سے مودودی صاحب کا مطلب صحیح ہوجاتا ہے، وہ خارجی حضرات کا مذہب ہے، ان کا یہ مذہب صحیح
Flag Counter