Maktaba Wahhabi

87 - 281
اور صاف کر لیں اور ایک اﷲ کے رب ہونے پر قانع ہوجائیں ، قائم ہوجائیں اور ڈٹ جائیں اور دوسری چیز ’’وبالإسلام دینا ‘‘ اسلام کو اپنا دین مان لیں اور اس پر راضی ہو جائیں، نہ اس سے آگے، نہ اس سے پیچھے، بہت سی قومیں اور بہت سے مذاہب ہیں، ان کے افکار ہیں، ان کی تہذیبیں ہیں، ان کی ثقافتیں ہیں، کسی کی طرف آنکھ اٹھا کے بھی نہ دیکھے، نگاہ اٹھا کے بھی نہ دیکھے۔ دینِ حنیف: اﷲ تعالیٰ نے اسی لئے اس دین کو دین حنیف قرار دیا ہے، رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ بعثت بالحنیفیۃ السمحۃ ‘‘[1]مجھے جو دین دیا گیا ہے ، اس دین میں دو چیزیں امتیازی ہیں، ایک حنیفیت اور دوسری سماحت، حنیفیت کیا ہے؟ حنیفیت یہ ہے کہ اس کو ماننے والے ہر دین سے کٹ کر اسی دین کو قبول کر کے بیٹھ جائیں، دائیں بائیں نہ جھانکیں، آگے پیچھے نہ دیکھیں، اقوام عالم کی سیاستیں کیا ہیں؟ ان کی ثقافتیں کیا ہیں؟ ان کی تہذیبیں کیا ہیں؟ نہیں ایسا نہ ہو۔ صبغۃ اللّٰہ : ان پر پوری طرح ایک رنگ ہو، جس رنگ کے بارے میں اﷲ کا فرمان اور دعویٰ ہے کہ اس سے بہتر کوئی رنگ نہیں ہے اور وہ { صِبْغَۃَ اللّٰہِ} [البقرہ:138] ہے، وہ دین کا رنگ ہے، توحید کا رنگ ہے، اس رنگ کو اپنے اوپر چڑھا لیں، ان کی نمازوں پر، ان کی عبادات پر، ان کے اقوال پر، ان کے اخلاق پر، ان کے مناہج اور عقائد پر اسی دین کا رنگ ہو۔
Flag Counter