Maktaba Wahhabi

194 - 281
رومی کیسے غالب آئے؟ اس غلبہ کی صورت کیا تھی؟ غلبہ اس طرح ہوا کہ ایرانی فوج کے امیر سے ذرا سی سستی ہوگئی، کسریٰ کا ارادہ ہوا کہ اسے معزول کر کے دوسرا آدمی اس کی جگہ مقرر کر دے، کسریٰ نے اسے خط لکھا کہ میں تمہیں معزول کرتا ہوں، لہٰذا تم چارج فلاں شخص کو دے دو، اس نے کسریٰ کے اس حکم کی کوئی پروا نہ کی اور اپنے خیال میں اسے برا محسوس کیا، جب کسریٰ نے دیکھا کہ کام نہیں بنتا، تو اس کے بھائی کو خط لکھا کہ میں تمہیں امیر الافواج مقرر کرتا ہوں اور تمہارے بھائی کو اس عہدہ سے معزول کرتا ہوں، شاید یہ بھی لکھا ہو کہ اسے قتل کر دو، اس نے سوچا کہ میں امیر عساکر بن جاؤں گا، لہٰذا اسے قتل کر دوں، اس کے بھائی کو جب اس کا علم ہوا، تو اس نے کہا کہ میری طرف تو وہ پہلے اس قسم کا خط لکھ چکا ہے، میں نے تو اس پر عمل نہیں کیا، تم نے کیوں ایسا ارادہ کیا؟ اس ملاقات پر دونوں بھائی متحد ہوگئے اور فیصلہ کر لیا کہ اسے چھٹی کا دودھ پلانا چاہیے، انہوں نے ہرقل کے ساتھ ساز باز کی اور خود بخود ہی شکست کھا لی، اس طرح رومیوں کو ایرانیوں پر فتح ہوئی، اس کا مطلب یہ ہوا کہ فتح و کامرانی کے آثار نظر نہیں آتے تھے، یہ چیز من جانب اﷲ ہی تھی۔ غزوہ بدر: اسی روز مدینے میں کچھ ایسی صورت پیدا ہوگئی کہ کفار مکہ اور مسلمانوں کے درمیان جنگ بدر ہوئی، اس میں مسلمان کافروں پر غالب آئے اور بڑے بڑے سردار میدان کارزار میں کام آئے اور جہنم رسید ہوئے:
Flag Counter