(( کَانَ۔۔۔ اِذَا قَعَدَ فِی التَّشَہُّدِ۔۔۔ عَقَدَ ثَلَاثَۃً وَّخَمْسِینَ وَاَشَارَ بِالسَّبَّابَۃِ )) [1]’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب تشہّدکے لیے بیٹھتے… تو انگلیوں سے ترپّن (۵۳) کا عدد بناتے اور انگشتِ شہادت سے اشارہ کرتے تھے۔‘‘دوسری حدیث:صحیح مسلم، ترمذی، نسائی، ابنِ ماجہ، ابن خزیمہ، ابی عوانہ، بیہقی، مصنف عبدالرزاق اور مسند احمد میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے:(( کَانَ اِذَا جَلَسَ۔۔۔ رَفَعَ اِصْبَعَہُ الْیُمْنٰی الَّتِیْ تَلِی الْاِبْہَامَ یَدْعُوْ بِہَا )) [2]’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب قعدہ کرتے۔۔۔ تو دائیں ہاتھ کی، انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھاتے اور اُس وقت دعا مانگ رہے ہوتے۔‘‘تیسری حدیث:تیسری حدیث ابو داود و ترمذی، نسائی و ابن ماجہ، ابن حبان، دارمی، ابن خزیمہ، مسند احمد اور سنن کبریٰ بیہقی میں حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، جس میں وہ فرماتے ہیں:(( ثُمَّ جَلَسَ۔۔۔ وَحَلَّقَ حَلْقَۃً۔۔۔ ثُمَّ رَفَعَ اِصْبَعَہٗ فَرَأیتُہٗ یُحَرِّکُہَا یَدْعُوْ بِہَا )) [3]