Maktaba Wahhabi

174 - 281
وسائل ہوں گے؟ نہیں، { یُّحِبُّھُمْ وَ یُحِبُّوْنَہٗٓ } اس کو اﷲ سے محبت ہوگی اور اﷲ کو اس جماعت سے محبت ہوگی، اور محبت کی اساس کیا ہے؟ { قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ } [آل عمران: 31] اگر اﷲ کی محبت چاہتے ہو، تو میری غلامی قبول کر لو، یعنی اﷲ کے پیغمبر کی اطاعت کرو۔ ان نصوص کو اگر جمع کریں، تو دین کے انقلاب اور دین کی اقامت کا کام اگر کسی جماعت کے لیے ممکن ہے، تو وہ جماعت اہل حدیث ہے، بس! باقی سب کے سب پاس علائق، تقلید اور فلاں فلاں ہے، سچا دین صرف جماعت اہلحدیث کے پاس ہے، نہ کوئی شخصیت ہے، صرف امام محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، ایک ہاتھ میں قرآن ہے، ایک ہاتھ میں حدیث ہے ،اس دعوت میں کوئی جھول نہیں۔ اﷲ اس قوم کے ذریعے دین کو غالب کرے گا، بس اﷲ اس جماعت کو توفیق دے، اس کو ہدایت دے، غلطیاں ہیں، تو اصلاح کا موقع دے اور اصلاح کی توفیق دے دے۔ ابن ناطور کا قول: امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس قصے کو نقل کرنے کے بعد اسی سند سے ابن ناطور کا قول پیش کیا ہے، ’’ناطور‘‘ عبرانی زبان میں اس شخص کو کہا جاتا ہے، جو باغات کی نگرانی پر مامور ہو، یہ ہرقل کی طرف سے اس کے باغات اور اس کی زمینوں کی نگرانی پر مامور تھا اور اس کا بیٹا، جو دین مسیحیت میں بڑا دین دار تھا، بہت بڑا عالم تھا اور ہرقل کے نزدیک صاحب الرائے تھا، اسے ہرقل کا بڑا قرب حاصل تھا، آگے اس کا بیان شروع ہوتا ہے، وہ کہتا ہے کہ ہرقل ایلیاء میں تھا، ’’ایلیائ‘‘ عبرانی زبان میں بیت
Flag Counter