Maktaba Wahhabi

182 - 281
3۔ لیکن انہوں نے قبول نہیں کیا، تو قبول کیوں نہیں کیا؟ اس لئے کہ ہدایت دینا یا نہ دینا اﷲ کے اختیار میں ہے، یہ کسی بندے کے اختیار میں نہیں، یہ بھی ایک درس ہے۔ چنانچہ ہرقل اور ضغاطر دونوں علم اور فراست میں مساوی تھے، لیکن ہرقل نے دعوت قبول نہ کی اور ضغاطر نے قبول کر لی، ہدایت اﷲ دیتا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے معاشرہ میں دعوت دے رہے ہیں اور آپ کا سگا چچا ابو لہب اس کا انکار کر رہا ہے، دعوت کو قبول نہیں کر رہا، حسن و جمال کا پیکر، اس کی چمڑی سرخ رنگ کی ہے، لہب آگ کے انگارے کو بولتے ہیں، اس لئے کہ وہ انگارے کی طرح سرخ و سفید تھا، خون ڈھلکتا تھا، خوبصورت چہرہ اور خوبصورت جسامت تھی ، لیکن جہنم کا ایندھن بن گیا، اﷲ نے ہدایت نہیں دی، کیوں نہیں دی؟ یہ بات اﷲ جانتا ہے اور کالی چمڑی والا بلال حبشی! اس کو ہدایت نصیب ہوگئی، کیوں ہوگئی؟ یہ بات اﷲ جانتا ہے۔ ہدایت اور گمراہی اﷲ کے ہاتھ میں ہے اور یہ بھی اس واقعے کا درس ہے، ابو طالب آپ پر جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے، اپنا مال خرچ کرتا ہے، کفالت کرتا ہے۔ مدد کرتا ہے، حفاظت کرتا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پورے اخلاص کے ساتھ اسے دعوت دے رہے ہیں، اﷲ نے توفیق نہیں دی، کیوں نہیں دی؟ یہ اﷲ جانتا ہے، یہ بات اﷲ کا راز ہے، جسے ہدایت دیتا ہے، کیوں دیتا ہے؟ یہ اﷲ کا راز ہے، جسے نہیں دیتا کیوں نہیں دیتا؟ وہ اﷲ کا راز ہے۔ جنت کے قابل کون ہے؟ وہ اﷲ جانتا ہے، یہ جنت کے قابل کیوں ہے؟ وہ اﷲ کا راز ہے،جہنم میں کون جائے گا؟ وہ اﷲ جانتا ہے، وہ جہنم میں کیوں جائے گا؟ وہ اﷲ کا راز ہے۔ ابو طالب کو ہدایت نصیب نہیں ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم بستر مرگ پر اسے دعوت دیتے
Flag Counter