نماز میں صف بندی اور پاؤں کی کیفیت
جب امام کے پیچھے کھڑے ہوں تو اُس وقت مقتدیوں کو حکم ہے کہ وہ ایک دوسرے سے پاؤں ملا کر رکھیں، جیسا کہ حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تم اپنی صفوں کو درست (سیدھا) رکھو! کیوں کہ میں تمھیں اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔‘‘
اس سے آگے حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ہم میں سے ہر کوئی اپنے کندھے کو اپنے ساتھی کے کندھے کے ساتھ اور اپنے پاؤں کو اس کے پاؤں کے ساتھ ملاتا تھا۔‘‘ [1]
اسی طرح حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( اَقِیْمُوا الصُّفُوْفَ وَحَاذُوْا بَیْنَ الْمَنَاکِبِ وَسُدُّدْوا الْخَلَلَ، وَلَا تَذَرُوْا فُرُجَاتٍ لِلشَّیْطَانِ، وَمَنْ وَصَلَ صَفًّا وَصَلَہُ اللّٰہُ، وَمَنْ قَطَعَ صَفًّا قَطَعَہُ اللّٰہُ )) [2]
|