Maktaba Wahhabi

150 - 281
لیکن کفر اور شرک کی بنا پر فرمایا کہ یہ مردار ہیں، اس میں ایک اشارہ کیا کہ ایک مردہ انسان کسی کا کیا بگاڑ سکتا ہے؟ قبرستان میں لاکھوں مردے دفن ہوں، آپ وہاں چلے جائیں، آپ کو کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے؟ بالکل نہیں، ایک مردہ سامنے کھڑا ہو، آپ کو کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے؟ فرمایا کہ یہ عالم کفر مردار ہے، بشرطیکہ تم عقیدے اور عمل کے اعتبار سے زندہ بن جاؤ، تمہارے اندر حیات ہو، اسلام کی طاقت اور عقیدے کی صلابت ہو۔ مشرک بزدل ہوتا ہے: کیونکہ یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ مشرک بزدل ہوتا ہے اور مشرک کے دل میں ہیبت اور خوف اور دبدبہ ہوتا ہے { مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا } کیونکہ شرک وہ چیز ہے جس پر اﷲ کی طرف سے کوئی دلیل نہیں، جو شرک کرنے والے ہیں، ان کے پاس کوئی دلیل نہیں، کوئی سلطان نہیں، کوئی حجت نہیں، وہ دلیل سے خالی ہیں، حجت سے عاری اور سلطان سے محروم ہیں۔ شرک کی کوئی دلیل نہیں: ایسے لوگوں سے ہمارا معاملہ کیا ہونا چاہیے؟ ان کے سامنے اﷲ کی توحید بیان کرو بس! باقی ہم یہ کوشش کریں کہ سنیں تمہاری کیا دلیل ہے؟ نہیں! اﷲ فرماتا ہے کہ شرک کی دلیل کوئی ہے ہی نہیں، یوسف صلی اللہ علیہ وسلم نے جیل میں کہا تھا: { يَا صَاحِبَيِ السِّجْنِ أَأَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ﴿٣٩﴾ مَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِهِ إِلَّا أَسْمَاءً سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ ۚ } [یوسف: 39،40] کہ جس جس کی تم اﷲ کے سوا عبادت کرتے ہو، یہ سب نام ہیں، جو تم نے
Flag Counter