Maktaba Wahhabi

148 - 281
وہاں کیا کامیابی ہوگی اور کیا برکتیں نازل ہوں گی؟ یا درکھو! یہ کامیابی کی اصل اساس ہے، اخلاص ہو، عقیدے کی صلابت ہو، منہج کی معرفت ہو، عمل ہو، صبر ہو، صدق ہو، تو یقینا کامیابی ہوگی، پھر اﷲ رب العزت غلبہ دے گا، تمکین دے گا اور اگر یہاں کچھ کمزوری ہوگی، تو اﷲ سبق سکھائے گا۔ درسِ عبرت: پھر اﷲ رب العزت درس عبرت دینے کے لیے کچھ سزا دلوائے گا، خواہ لشکر کے قائد محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں نہ ہوں؟ جنگ احد اور جنگ حنین آپ کے سامنے ہیں، اس سے پاکیزہ قیادت کائنات میں کوئی ہو سکتی ہے؟ ہر گز نہیں! قیادت جیسی بھی ہو، اگر جھول آگیا اور کہیں بھی کوتاہی آگئی، تو اﷲ ناراض ہوگا، پھر کامیابی نہیں ملے گی، پھر اﷲ کے امر سے کامیابی کفار کو ملے گی اور مسلمانوں کو زخم ملیں گے، شہادتیں ملیں گی، اﷲ رب العزت یہ درس دے کر مزہ چکھائے گا، تاکہ تم لوٹ سکو، توبہ کر سکو، انابت کرسکو، تمہارا اﷲ کے ساتھ تعلق مزید پختہ ہو سکے اور اسلام میں تمحیص آجائے، یہ سارے اﷲ کے امر کے رنگ ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اﷲ رب العزت یہ فتح و کامرانی عطا فرمانے کے لیے ان وسائل کا محتاج نہیں۔ کفار پر رعب و دبدبہ: پھر اس مسئلے پر ایک اور رخ سے غور کیجئے، اﷲ پاک کا فرمان ہے: { سَنُلْقِیْ فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ کَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَآ اَشْرَکُوْا بِاللّٰہِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا } [آل عمران: 151] ہم کفار کے دلوں میں رعب، ہیبت، خوف اور تمہارا دبدبہ پیوستہ کر دیں گے، ایسا رعب ڈالیں گے کہ تمہارا خوف ان پر قائم رہے گا۔
Flag Counter