Maktaba Wahhabi

92 - 281
قبر میں دوسرا سوال: اچھا بتاؤ: ’’ ما دینک؟ ‘‘ تمہارا دین کیا ہے؟ ’’ لا أدري ‘‘ ہم نہیں جانتے، ہم نے لوگوں کو سنا کہ فلاں چیز کو اپنا لو، فلاں چیز کو بھی اپنا لو، ہم اپناتے گئے، اب ہم کو معلوم نہیں کہ ہمارا دین کیا ہے؟ حقیقی دین کیا ہے؟ اصل دین کیا ہے؟ ہمیں کچھ معلوم نہیں! قبر میں تیسرا سوال: نبی کون ہے؟ یہی جواب کہ ہمیں معلوم نہیں، ہم نے تو کئی اطاعت کے مرکز قائم کئے تھے، دین کا معاملہ ہم نے امتیوں کے کندھوں پر تعمیر کیا ہوا تھا کہ جو بات یہ کہہ دے گا، وہ حق ہوگی۔ میزان حق: ہم نے حق کو شخصیتوں کے نظام پر تولا، حالانکہ شرعی ترتیب یہ ہے کہ شخصیتوں کو حق کے نظام پر تولو، امام ذہبی کا قول ہے، جو بہت بڑے محدث ہیں: ’’الحق ما یعرف بالرجال، اعرف الحق تعرف أھلہ ‘‘ [1] کہ حق لوگوں سے نہیں پہچانا جاتا، ایک شخص کی ظاہری ہیئت کذائی کو دیکھیں اور سمجھیں کہ مجسم حق ہے؟ نہیں، حق لوگوں سے نہیں پہچانا جاتا، تم حق کو اصل مصدر سے پہچانو، کتاب و سنت سے پہچانو، جب کتاب و سنت سے حق کو پہچان لوگے، تو اہل حق کو بھی پہچان جاؤ گے، اس منہج کو لوگوں پر پیش کرو گے، جو اس کے مطابق ہے، وہ صاحب حق ہے اور جو اس کے خلاف ہے، اس کی ہیئت کذائی کچھ بھی ہو، وہ صاحب حق نہیں ہو سکتا۔
Flag Counter