Maktaba Wahhabi

199 - 281
تھا، پھر کیسے آگئے؟ یہ خوابی یا کشفی باتیں ہیں، کشف میں ایک شخص آجاتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ گھر کا دروازہ کھول کر آگیا ہے، وہ تو ایک شکل نظر آجاتی ہے، جس طرح خواب میں نظر آجاتی ہے، اسی طرح عالم برزخ میں بھی بعض چیزیں نظر آجاتی ہیں۔ قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کو نظر آئے، کہہ دیا کہ اس مرد کے متعلق تم کیا کہتے ہو: ’’ما تقول في ھذا الرجل ‘‘ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ واقعی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت دکھا دی گئی ہو، اس سے حاضری ثابت نہیں ہوجاتی، جیسا کہ ٹیلی ویژن میں بولنے والا آ تو نہیں جاتا، وہ تو وہیں ہے، وجود خارجی وہیں ہے، جہاں سے بول رہا ہے، صورت اس کی یہاں ہے،ا سی طرح اگر خواب میں کوئی صورت نظر آبھی جائے، اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ محسوس مبصر کے لئے ’’ ھذا ‘‘ ہوتا ہے، لہٰذا حضور حاضر ناظر ہوگئے، یہ ایک بیوقوفی ہے کہ وجود برزخی کو وجود شہادی پر قیاس کر لینا اور ما فی الاذہان کو مافی الاعیان سمجھ لینا، جیسا کہ ابن قیم کہتے ہیں کہ ان لوگوں نے ما فی الاذہان کو ما فی الاعیان سمجھ لیا ہے، ان پر ما فی الاذہان ما فی الاعیان سے مشتبہ ہوگیا ہے، اس میں یہ خرابی ہے،[1] یہ بات معقول ہے، پہلا جواب معقول نہیں، ہاں اگر دوسرے دلائل کے ساتھ ثابت کر لیا جائے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں حاضر نہیں ہوتے، تو پھر یہ جواب معقول ہوجاتا ہے۔ برزخی وجود: پہلے تو یہ ہے کہ یہ برزخی وجود ہے، یہ دوسری بات تھی، ایک دوسرے طریقہ
Flag Counter