Maktaba Wahhabi

208 - 281
نے کہا کم نہیں بلکہ زیادہ ہی ہوتے ہیں، کیا کوئی مرتد بھی ہوتا ہے؟ یعنی داخل ہونے کے بعد دین کو ناپسند کرتے ہوئے کوئی مرتد بھی ہوتا ہے؟ اس نے کہا نہیں، کیا تم اسے نبوت کا دعویٰ کرنے سے پہلے جھوٹ کے ساتھ متہم سمجھتے تھے؟ اس نے کہا نہیں، پھر ہرقل نے پوچھا کیا وہ غدر بھی کرتا ہے؟ میں نے کہا نہیں ہم اس کے ساتھ ایک مدتِ معاہدہ میں ہیں، ہم نہیں جانتے وہ کیا کرنے والا ہے؟ اسے یقین تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غدر نہیں کریں گے، لیکن یہ کلمہ داخل کر دیا، ابو سفیان کہتا ہے، اس کلمے کے سوا مجھے یہ ہمت نہیں ہوئی کہ کسی اور قسم کا کلمہ داخل کروں، ہرقل نے پوچھا کیا تم نے لڑائی کی ہے؟ ابو سفیان نے کہا ہاں، لڑائی کیسی تھی؟ ابو سفیان بولا لڑائی ہمارے اور اس کے درمیان ڈول کی طرح تھی، کبھی ڈول اس ہاتھ میں کبھی اس ہاتھ میں ہوتا ہے، کبھی ہم غالب آتے ہیں اور کبھی وہ غالب آجاتا ہے، کبھی وہ ہمیں تکلیف پہنچاتا ہے اور کبھی ہم اسے تکلیف پہنچاتے ہیں۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات: ہر قل نے پوچھا: وہ تمہیں کس چیز کا حکم دیتا ہے؟ ابو سفیان کہتا ہے کہ وہ ہمیں حکم دیتا ہے: ’’ اعبدوا اللّٰه، ولا تشرکوا بہ شیئا، واترکوا ما یقول آباؤکم ‘‘ صرف ایک خدا کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، اپنے آباء و اجداد کی باتیں نہ کیا کرو، اس کے علاوہ ہم کو نماز کا حکم دیتا ہے، سچائی، صدق، عفاف کا حکم دیتا ہے، صلہ رحمی اور صلح جوئی کا حکم دیتا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات و تعلیمات اور ہرقل کا تجزیہ: پھر ہرقل ساری باتوں کا ذکر کرتا ہے اور ترجمان سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ
Flag Counter