Maktaba Wahhabi

133 - 281
کے اندر محصور ہو کر رہ جائیں گے، اﷲ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور آپ کے طریقے کا ادراک نہیں، تو ایسی نمازیں نہ قابل قبول ہیں اور نہ ہی یہ نمازیں کامیاب کروا سکتی ہیں، یا کامیابی دلوا سکتی ہیں۔ دعوتِ نبوی کی بنیادی تعلیمات اور نتائج: اس پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت نماز کی دعوت ہے اور صدق کی ہے کہ سچ بولو، عمل میں صداقت ہو، منہج میں صداقت ہو، عقیدے میں صداقت ہو، اﷲ کی طرف انابت اور اﷲ کے ساتھ تعلق میں صداقت ہو، گفتار میں صداقت ہو، گفتگو سچی ہو اور ساتھ ساتھ صلہ رحمی ہو، گناہوں سے اجتناب ہو، اس نے کہا کہ یہی دعوت ہے، تو اس پورے ملک شام پر اس نبی کا قبضہ ہوگا۔ ہرقل کتنا بڑا بادشاہ تھا اور اس کی سلطنت کتنی بڑی تھی؟ آج کے اس دور کے بادشاہوں میں مجھے کوئی مثال نہیں ملتی، نہ امریکہ کے فرمانروا کی، نہ روس کے، نہ چائنہ کے، نہ جاپان کے، کسی بادشاہ کی مجھے مثال نہیں ملتی، وہ اتنا بڑا بادشاہ تھا اور وہ کیا کہہ رہا ہے؟ اگر یہی دعوت ہے تو اس پورے ملک روم پر اس کا قبضہ ہوگا، وہ اس دعوت کو سمجھ گیا اور اس دعوت کے ثمرے، اس کے عاقبہ، اس کے نتیجے اور اس کے مآل کو سمجھ گیا کہ جس داعی کی یہ دعوت ہوگی اور وہ صبر و استقامت کے ساتھ اس دعوت پر قائم ہوگا، بالآخر ایک وقت آئے گا کہ وہ کامیاب ہوجائے گا، غالب آجائے گا اور چھا جائے گا۔ کتب سابقہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کا بیان: کہتا ہے کہ ’’ کنت أعلم أنہ خارج ‘‘ مجھے اس بات پر یقین تھا کہ ایک نبی آنے والا ہے، یقین کیسے تھا؟ اس لئے کہ اس نے کتابیں پڑھیں ، تورات و انجیل میں اس نبیٔ آخر الزماں کی خبر ہے، اس کے زما نے کا ذکر ہے، ’’ ما کنت أظن أنہ
Flag Counter