Maktaba Wahhabi

317 - 343
(رمضان کا وہ مہینہ ہے جس میں قرآنِ مجید نازل کیا گیا جولوگوں کے لیے ہدایت ہے اور (جس میں ) ہدایت اور فرقان کی واضح دلیلیں ہیں ۔) ہے رشد و ہدایت کا علمبردار کلام معجز گفتارِ رب ذو الجلال جس کا اک اک حرف ہے نور افشاں اور اتباع کا سزاوار تری فلاح و کامرانی ہے اسی میں کہ تو بن کے رہے اس کا تابعدار اس حقیقت سے کیوں نہیں تو آشنا کہ اتباعُ الذکر میں ہے ترے ارتقاء کا راز اسلاف کے یاں تھا یہ سرمایہ بے بہا جسے لٹوا کے تو ہو گیا ذلیل و خوار یہ کیسی عقیدت ہے؟ ایک شخص کو آپ دیکھتے ہیں کہ اس کی نظر و بینائی کمزور ہے اور اس کی جیب میں قیمتی اور عمدہ قسم کے غلاف میں محفوظ اور اس کی نظر کے مطابق اعلیٰ قسم کی عینک ہے وہ اسے استعمال کر کے اس سے استفادہ کرنے کی بجائے قیمتی اور عمدہ کور میں اس کو محفوظ رکھتا ہے۔ آپ اس شخص کے بارے میں سوچیں گے تو فوراً اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ یا تو اس شخص کو عینک کے مقصد کا پتہ نہیں یا پھر اس شخص کا ذہنی توازن درست نہیں کیونکہ عینک جیب میں حفاظت کے ساتھ رکھنے کے لیے نہیں بنائی گئی بلکہ وہ تو اس لیے بنائی گئی ہے کہ اس کی مدد سے اپنی نظر کی کمی کو دور کرے تا کہ ان تمام اشیاء کو آسانی سے دیکھا جا سکے جو نظر نہیں آتیں ۔ عہدِ حاضر کے مسلمانانِ سادہ لوح کو ہم دیکھتے ہیں کہ وہ قرآنِ مجید کے قیمتی نسخہ جات کو عمدہ اور بہترین غلافوں میں رکھ کر بڑے ادب اور احترام سے اپنی الماریوں میں سجاتے ہیں پھر قرآنِ حکیم کا احترام اتنا کرتے ہیں کہ اس کی طرف پیٹھ کر کے چلنے کو گناہ تصور کرتے
Flag Counter