ناشر: ڈاکٹر طیب محمود عالم صدر و انتظامیہ جامع مسجد محمدی اگوکی سیالکوٹ
57
"سیدناابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : '' قیامت کے دن میں اولاد آدم کا سردار ہوں گا اور اس میں کوئی فخر نہیں ہے۔ " [1]کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بہ سو گوشہ بہ گوشہ دربدر قریہ بہ قریہ کو بہ کواشک فشاں ہے کس لیے دیدہ منتظر مرا دجلہ بہ دجلہ یم بہ یم چشمہ بہ چشمہ جو بہ جوجلوہ عارض نبی صلی اللہ علیہ وسلم رشک جمال یوسفی سینہ بہ سینہ سر بہ سر چہرہ بہ چہرہ ہو بہ ہوزلفِ دراز مصطفی گیسوئے لیل خم نما طرہ بہ طرہ خم بہ خم حلقہ بہ حلقہ مو بہ مویہ میرا اضطراب شوق رشک جنون قیس ہے جذبہ بہ جذبہ دل بہ دل شیوہ بہ شیوہ خو بہ خوتیرا تصور جمال میرا شریک حال ہے نالہ بہ نالہ غم بہ غم نعرہ بہ نعرہ ہو بہ ہوبزم جہاں میں آج بھی یاد ہے ہر طرف تیری قصہ بہ قصہ لب بہ لب خطبہ بہ خطبہ رو بہ روکاش ہو ان کا سامنا عین حریم ناز میں چہرہ بہ چہرہ رخ بہ رخ دیدہ بہ دیدہ دوبدو( رئیس امروہی)صاحبِ لواء الحمد صلی اللہ علیہ وسلم "سیدناابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ۔ ۔ ۔ (قیامت کے دن)اللہ کی حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا اور سارے نبی بشمول آدم اس جھنڈے کے نیچے ہوں گے اور اس میں بھی کوئی فخرنہیں ہے ۔" [2]پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات وہ ذات ہے کہ:سب میں کچھ کچھ کمی سی لگتی ہے جو بھی آتے ہیں ذہن میں القاب