Maktaba Wahhabi

259 - 343
(حسد سے بچو اس لئے کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ذیشان : "لَایُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتٰی یُحِبَّ لِاَخِيهِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِه" [1] (تم میں اس وقت تک کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے بھائی کے لئے وہ کچھ پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے) حاسد کے شر سے اللہ کی پناہ حاصل کرنا صاحب نعمت(محسودعلیہ) کو چاہئے کہ وہ حاسد کے شر سے اﷲتعالیٰ کی پناہ حاصل کرتا رہے اس سلسلے میں سورۃ الفلق اور مندرجہ ذیل دعا پڑھا کرے : "اَللهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ جَهْدِالْبَلاَ ءِ وَدَرْکِ الشِّقَاءِ وَسُوْءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَتِ اْلأَعْدَاءِ" [2] اور ساتھ ہی اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا رہے کیونکہ ارشاد باری ہے : ﴿وَاِذْا تَاَذَّنَ رَبُّکُمْ لَئِنْ شَکَرْ ثُّمَ لَاَزَیْدَنَّکُمْ وَلَئِنْ کَفَرْ ثُّمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ﴾ [3] (اور جب تمہارے رب نے اعلان کیا کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور ذیادہ دوں گااور اگر تم ناشکری کرو گے تو (جان لو) میرا عذاب سخت ہے)
Flag Counter