Maktaba Wahhabi

295 - 343
18-کراماتِ اولیاء اﷲ (خطبہ مسنونہ صفحہ 21 پر ہے) اولیاء اﷲ کی شناخت صادق و مخلص اولیاء اﷲ (true friends of allah) کتاب و سنت کے تابع اور پیر و احکامات ربِ تعالیٰ پر عمل پیرا، صوم و صلوٰۃ کے پابند رضائے الٰہی کے متلاشی، اعمالِ صالحہ کے عامل، سیّاٰت، منکرات اور فواحش سے بے زار و گریزاں اور صفتِ ایمان و تقویٰ سے متصف ہوتے ہیں ۔ ان کی زبانیں اﷲ تعالیٰ کے ذکر سے تر، ان کے قلوب و اذہان ربِ کائنات کی یاد ان کے کان نصیحت آموز بات سننے کے عادی، ان کی آنکھیں خوفِ خدا سے آنسو بہانے والی اور ان کی شکل و صورت اور وضع قطع کتاب و سنت کے مطابق و موافق ہوتی ہے۔ چنانچہ ارشادِ رب العالمین ہے: ﴿أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (62) الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ (63) لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴾ [1] (یاد رکھو کہ اولیاء اﷲ پر نہ تو کسی طرح کا ڈر اور خوف طاری ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے (کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں ) جو ایمان لاتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں ، پس ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی، یہ اﷲ کا قانون ہے اور اﷲ کے کلمات میں ذرا بھی تبدیلی نہیں ہوتی۔ انسان کے لیے یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔)
Flag Counter