Maktaba Wahhabi

255 - 343
کے لئے یہ جائزنہیں ہے کہ وہ (کسی مسلمان)بھائی سے تین دن سے ذیادہ بول چال چھوڑے رکھے " [1] نعمت دیکھ کر دعائے برکت کرنا اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے پاس کوئی نعمت دیکھے تواس کے لئے حسد کی بجائے دعائے برکت کرے۔کیونکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ۔ (( إِذَارَأیٰ اَحَدُ کُمْ مِّنْ أَخِيْهِ مَا یُعْجِبُه فَلْیَدْعُ لَه، بِالْبَرْكَه)) [2] (جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے پاس ایسی چیز دیکھے جو اس کو اچھی لگے تو اس کے لئے برکت کی دعا کرے.) دعائے برکت "مَاشَاءَ اﷲُ لَاقُوَّۃ اِلَابِاﷲِ اَلّلهُمَّ بَارِکْ عَلَيْهِ " [3] (جسے اﷲچاہے نعمت سے نوازتا ہے اور قوت تو اﷲ تعالیٰ ہی کےساتھ ہے اے اﷲ اسے برکت عطا فرما) قابل رشک دوافراد صاحب نعمت کے دعاہے برکت کرنے کے ساتھ ساتھ تو اپنے لئے بھی دعا کر سکتا ہے کہ یا اﷲ مجھے بھی ایسی نعمت عطا فرما جیسا کہ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
Flag Counter