Maktaba Wahhabi

59 - 343
صاحب وسیلہ صلی اللہ علیہ وسلم عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا صَلَّيْتُمْ عَلَيَّ، فَاسْأَلُوا اللهَ لِي الْوَسِيلَةَ " قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا الْوَسِيلَةُ؟ قَالَ: " أَعْلَى دَرَجَةٍ فِي الْجَنَّةِ، لَا يَنَالُهَا إِلَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ، وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ " [1] سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :'' جب تم پر درود بھیجو تواللہ سے میرے لئے مقام وسیلہ کا سوال کیا کرو''سوال کیا گیا:''اے اللہ کے رسول! وسیلہ کیا ہے ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا '' جنت میں ایک اعلی مقام ہے جو صرف ایک آدمی کو ملے گا اور مجھے امید ہے کہ وہ آدمی میں ہی ہوں ۔ اللّٰهُم صَلِّ وَ سَلم دَائِماً اَبَداً عَلیٰ حَبِیبِکَ خَیرِ الخَلقِ کُلهمٖ۔ صاحبِ جَوَامِعُ الکَلِم صلی اللہ علیہ وسلم "سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : چھ اوصاف کی بدولت مجھے انبیاء پر فضیلت دی گئی : مجھے جَوَامَعُ الکَلِم عطا کیے گئے ہیں ۔" [2] آپ ہی کی بتائی وہ نکلی جب بھی سوجھی کسی کو راہ صواب بارعب شخصیت صلی اللہ علیہ وسلم "سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ۔ ۔ ۔ میری رعب و دبدبہ کے ساتھ خصوصی مدد کی گئی ہے۔" [3] مالِ غنیمت کا حلال کیاجانا "سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " ۔ ۔ ۔ میرے لئے مال غنیمت حلال کر دیا گیا ہے ۔" [4]
Flag Counter