Maktaba Wahhabi

155 - 343
ہاتھوں کو بے جا حرکت دیتے ہیں یہ سب باتیں خشوع اور آداب نماز کے خلاف ہےں ۔ان سے حزراز بس ضروری ہے۔ ہم میں سے ہمارے بعض بھائیوں کی نماز پڑھنے کی رفتار بڑی تیز ہوتی ہے کہ رکوع و سجود مکمل طور پر طمانیت اور سکون سے خالی ہوتے ہیں ۔ رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے وہ دل وہ آرزو باقی نہیں نماز و روزہ و قربانی و حج یہ سب باقی ہے روح باقی نہیں ہے اپنی نمازوں میں خشوع و خضوع پیدا کرنے کے لیے چند تجاویز حاضر خدمت ہیں : ٭ نماز ترجمہ کے ساتھ یاد کریں ٭ عبادت ایسے کریں کہ جیسے آپ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہے ہیں ۔ ٭ یہ ذہن میں رکھیں کہ ممکن ہے یہ تمہاری زندگی کی آخری نماز ہو۔ ٭ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ نماز کو ذہن میں رکھیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح نماز پڑھا کرتے تھے۔ میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری نمازوں میں صحیح خشوع اور خضوع پیدا فرمائے بقو ل علامہ اقبال رحمۃ اﷲ: عطا اسلاف کا جذب دروں کر شریک زمرہ لا یحزنون کر وَ أخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُلِلہ ِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ
Flag Counter