Maktaba Wahhabi

239 - 343
(ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے اور اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند وہ آدمی ہے جو اس کے کنبہ کے لیے سب سے نفع بخش ہے۔) یہ پہلا سبق تھا کتاب ہدی کا کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خدا کا وہی دوست ہے خالق دو سرا کا خلائق سے ہے جس کو رشتہ ولا کا یہی ہے عبادت یہی دین و ایمان کہ کام آئے دنیا میں انسان کے انسان بقول اقبال : خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے میں تو اس کا بندہ بنوں گا جسے خدا کے بندوں سے پیار ہوگا مستحق رحمت کون ہے؟ ((الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمَنُ، ارْحَمُوا مَنْ فِي الأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ، الرَّحِمُ شُجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلَهُ اللَّهُ وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعَهُ اللَّهُ»: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيح)) [1]
Flag Counter