Maktaba Wahhabi

93 - 343
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے ہی فرمایا: "لَيْسَ لأحد مَعَ اللّٰه وَرَسُوله كَلَام" [1] (اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی کو کلام کرنے کی اجازت (گنجائش) نہیں ۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے ہی فرمایا: "لَا تقلدني وَلَا تقلدن مَالِكًا، وَلَا الأوزعي، وَلَا النَّخعِيّ، وَلَا غَيرهم، وَخذ الْأَحْكَام من حَيْثُ أخذُوا من الْكتاب وَالسّنة" [2] میرے بھائیو! ایسا کیوں نہ ہو، تمام ائمہ کرام کا مقصود صرف اور صرف اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھا اور انھوں نے اپنے اپنے انداز میں اس کی طرف تمام امت کی رہنمائی فرمائی ہے۔ ایسا کیوں نہ ہوتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا: "تَرکتُ فِیْکُم أَمْرَیْنِ لَن تَضِلُّوا مَا تَمَسَّکتُم بِھِمَا کِتَابُ اللّٰہِ وَسُنَّتِي." [3] (میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ، جب تک ان کو مضبوطی سے تھامے رہوگے گمراہ نہیں ہو گے۔ وہ اﷲ کی کتاب اور میری سنت (حدیث) ہے۔) ہوتے ہوئے مصطفی کی گفتار مت دیکھ کسی کا قول وکردار بس یہی عقیدہ اہلِ حدیث کا ہے اور یہی ہدایت کی راہ ہے، ہم سب کو اسی پر عمل کرنے کا حکم ہے اور اﷲ تعالیٰ کے ہاں اسی عمل کا وزن ہو گا جو اﷲ تعالیٰ اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے تابع ہو گا اور یہی دعوتِ اہلِ حدیث ہے۔ اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام
Flag Counter