ہوں ،اس کہا:" لوگوں میں سے بدترین کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" جس کی عمر لمبی اور برے اعمال زیادہ ہوں ۔
اس شخص کا اسلام سب سے زیادہ اچھا ہے جس کا اخلاق سب سے زیادہ اچھا ہے
فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الْفُحْشَ، وَالتَّفَحُّشَ (1) لَيْسَا مِنَ الْإِسْلَامِ فِي شَيْءٍ، وَإِنَّ خَيْرَ النَّاسِ إِسْلَامًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا"[1]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نے فرمایا:" اسلام میں فحش اور تفحش میں سے کچھ بھی روا نہیں ، لوگوں میں سے اس شخص کا اسلام سب سے زیادہ اچھا ہے جس کا اخلاق سب سے زیادہ اچھا ہے۔
بہترین شخص کے اوصاف حسنہ
عَنْ دُرَّةَ بِنْتِ أَبِي لَهَبٍ، قَالَتْ: قَامَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللّٰهِ أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ فَقَالَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُ النَّاسِ أَقْرَؤُهُمْ وَأَتْقَاهُمْ وَآمَرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ، وَأَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَأَوْصَلُهُمْ لِلرَّحِمِ "[2]
درہ بنت ابی لھب سے روایت ہے اس نے کہا:" ایک آدی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے۔ اس کہا:" لوگوں میں سے بہترین کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" لوگوں میں سے بہترین وہ شخص ہے جو ان میں سب سے زیادہ قرآن پڑھنے والا، ان میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا، ان میں سب سے زیادہ نیکی کا حکم دینے والا، ان میں سب سے زیادہ برائی سے روکنے والا اور ان میں سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والاہے۔
محموم دل والااورسچی زبان والا شخص بہترین ہے
عَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: قُلْنَا: يَا نَبِيَّ اللّٰهِ مَنْ خَيْرُ النَّاسِ؟، قَالَ: " ذُو الْقَلْبِ الْمَحْمُومِ، وَاللِّسَانِ الصَّادِقِ " قَالَ: قُلْنَا
|