Maktaba Wahhabi

240 - 343
(رحمان ان پر رحم کرتا ہے جو (اوروں پر ) رحم کرتے ہیں (لہذا) تم اہل زمین پر رحم کرو وہ جو آسمان پر ہے تم پر رحم کرے گا ۔) کرو تم مہربانی اہل زمین پر خدا مہربان ہوگا عرش بریں پر جو شخص خلق خدا پر رحم نہیں کرتا اللہ رحمان و رحیم اس پر رحم نہیں کرتا چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ((مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ)) [1] (جو شخص لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ رحمان و رحیم اس پر رحم نہیں کیاجاتا۔)((مَنْ لَا يَرْحَمُ النَّاسَ لَا يَرْحَمُهُ اللَّهُ)) [2] (جو شخص لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ تعالیٰ اس پر رحم نہیں کرتا ۔) خدا رحم کرتا نہیں اس بشر پر نہ ہو درد کی چوٹ جس کے جگر پر (حالی) احادیث کے تناظر میں بہترین کون؟ احادیث کی روشنی میں درج ذیل افراد بہترین ہیں : قرآن سیکھنے اور سکھانے والا ((عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ)) [3] (حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو خود قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔") (( عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: ((إِنَّ خَيْرَكُمْ مَنْ تعَلَّم الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ))
Flag Counter