Maktaba Wahhabi

306 - 343
قدسی الاصل ہے رفعت پہ نظر رکھتی ہے خاک سے اٹھتی ہے مگر گردوں پہ گزر رکھتی ہے بینائی لوٹ آئی "حضرت زنیرہ کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں اسلام لانے کی وجہ سے سخت عذاب و اذیت دی گئی جس کی بدولت ان کی بینائی چلی گئی ۔مشرکین نے کہا لات وعزیٰ نے اس کی بینائی چھین لی۔حضرت زنیرہ نے کہا: اﷲ کی قسم! ایسا ہر گز نہیں تو اﷲ عزوجل نے ان کی بینائی لوٹا دی۔ " [1] حد نگاہ تک قبر کا وسیع ہونا "احنف بن قیس جو فوت ہوء ے تو ایک شخص کی ٹوپی ان کی قبر میں گر پڑی تو وہ اسے پکڑنے کے لیے جھکا (اسی دوران) اس شخص نے دیکھا کہ احنف بن قیس کی قبر حدِ نگاہ تک وسیع ہو چکی ہے۔ " [2] وضو کے وقت اعضاء کا درست ہونا "عبدالواحد بن یزیدکو فالج ہو گیا تو انھوں نے اپنے رب سے سوال کیا کہ وضو کے وقت ان کے اعضاء درست ہوں لہٰذا وضو کے وقت ان کے اعضاء درست ہو جاتے تھے، اس کے بعد پھر ویسے ہی ہو جاتے تھے۔" [3] نہ تخت و تاج نہ لشکر و سپاہ میں ہے جو بات مردِ قلندر کی بارگاہ میں ہے گھوڑا دوبارہ زندہ ہو گیا "وصلہ بن اشیم کسی جنگ میں تھے کہ ان کا گھوڑا مر گیا تو انھوں نے دعا کی:
Flag Counter