Maktaba Wahhabi

151 - 343
(بد ترین چور وہ ہے جو اپنی نمازسے چوری کرے صحابہ کرام نے کہا کہ اے اللہ کے رسول !آدمی اپنی نماز سے کیسے چوری کر سکتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کا رکوع و سجود پورا نہ کرے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی کمر کو رکوع و سجود میں سیدھا نہ کرے۔) ایک اور روایت میں ہے جو کہ ابو داؤد اور ترمذی میں ہے '' آدمی کی نماز اس وقت تک کفایت نہیں کرتی جب تک وہ رکوع و سجود میں اپنی کمر کو سیدھا نہیں کرتا ۔) خشوع کی فضیلت پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "لَا يَلِجُ النَّارَ رَجُلٌ بَكَى مِنْ خَشْيَةِ اللّٰهِ حَتَّى يَعُوْدَ اللَّبَنُ فِي الضَّرعِ، وَلَا يَجْتَمِعُ غُبَاٌر فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ ." [1] (جو شخص اللہ کے ڈر سے رو پڑا وہ آگ میں نہیں جائے گا یہاں تک کہ دودھ تھنوں میں واپس لوٹ جائے،اللہ کی راہ میں غبار اور جہنم کا دھواں اکٹھے نہیں ہو سکتے۔) پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزیدفرمایا: "سَبْعَةٌ يُّظِلُّهُمُ اللّٰهُ فِيْ ظِلِّه يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلّه ... وَذَكَرَ مِنْهُمْ: وَرَجُلٌ ذَكَرَ اللّٰهَ خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ " [2]
Flag Counter