Maktaba Wahhabi

304 - 343
پیالے نے تسبیح کی "حضرت سلمان اور ابو الدرداء دونوں ایک پیالہ میں کھا رہے تھے تو پیالے نے یا جو اس میں تھا، اس نے اﷲ تعالیٰ کی پاکی بیان کی۔" [1] خدا گر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر زہر بے اثر ہو گیا "حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ایک انتہائی مضبوط قلعہ کا محاصرہ کیا تو لوگوں نے کہا: ہم اس وقت تک اسلام قبول نہیں کریں گے، جب تک تم زہر نہیں پیتے تو حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اسی وقت زہر پی لیا، مگر زہر (Poison) نے ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ "[2] نہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کی اردات ہو تو دین ان کو ید بیضا لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں لاش اوپر اٹھا لی گئی "حضرت عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ جب شہید ہوئے تو لوگوں نے ان کے جسدِ مقتول کو تلاش کیا مگر انہیں کہیں نہ ملا، انہیں اٹھا لیا گیا، عامر بن طفیل نے دیکھا کہ ان کے جسم اٹھا لیا گیا۔ عروہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ کوہوں نے دیکھا کہ فرشتوں نے بعد از شہادت انہیں اٹھا لیا۔ " [3] ولی اﷲ پر جھوٹی تہمت کی سزا
Flag Counter