وہ کہ ان کا نہیں کوئی بھی مثیل وہ کہ ان کا نہیں کوئی بھی جواب
ان کی ذات و صفات اک دریا اور الفاظ میرے مثل حباب
شقِ قبر میں اولیت
"سیدناابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :''اور میں ہی وہ پہلا شخص ہوں گا جس کے لئے زمین سب سے پہلے شق ہوگی اور اس میں بھی کوئی فخر نہیں ہے ۔" [1]
تمام مسلم امہ کا یہ بالاتفاق یہ عقیدہ ہے کہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسد اطہر اپنی قبر مبارک میں محفوظ ومصون ہے اور ہم جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سلام پڑھتے ہیں فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچاتے ہیں ۔
شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ''میں ہی سب سے پہلا شفاعت کرنے والا اور جس کی شفاعت قبول کی جائے گی ،ہوں گا '' (5) [2]
سب سے پہلے جنتی صلی اللہ علیہ وسلم
((عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) [3]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :قیامت کے دن میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گا۔
یوں تو جہاں میں آنے کو ہزاروں انبیاء آئے مگر اپنے نبی کی شان سب سے اوج پر نکلی
|