ناشر: ڈاکٹر طیب محمود عالم صدر و انتظامیہ جامع مسجد محمدی اگوکی سیالکوٹ
70
﴿ لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ﴾[1](بیشک مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ انہیں میں سے ایک رسول ان میں بھیجا جو انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے یقیناً یہ سب اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔)کس نے ذروں کو اٹھایا اورصحرا کر دیا کس نے قطروں کو ملایا اور دریا کر دیازندہ ہو جاتے ہیں جو مرتے ہیں ان کے نام پر اللہ اللہ موت کو کس نے مسیحا کر دیاشوکت مغرور کا کس شخص نے توڑا طلسم منہدم الہی کس نے قصر کسریٰ کردیاکس کی حکمت نے یتیموں کو کیا در یتیم اور غلاموں کو زمانے بھر کا مولا کر دیاکہ دیا لا تقنطو اختر کسی نے کان میں اور دل کو سر بسر محو تمنا کر دیاسات پردوں میں چھپا بیٹھا تھا حسن کائنات اب کسی نے اس کو عالم آشکارا کردیاآدمیت کا غرض ساماں مہیا کر دیا اک عرب نے آدمی کا بول بالا کردیاہر عبادت کی قبولیت کے لیے شرط ہے کہ وہ پیارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
سنت کے مطابق ہو"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:جس نے کوئی عمل کیا اور وہ عمل ہمارے طریقہ کے مطابق نا ہوا تو وہ مردود ہے۔" [2]