Maktaba Wahhabi

261 - 343
15-صرف ذکرِ الٰہی اطمینانِ قلب کا موثر ذریعہ ہے (خطبہ مسنونہ صفحہ 21 پر ہے) ﴿أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ﴾ [1] (خبردار ! دلوں کو اطمینان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ہی ہوتاہے ۔) حیات و غم کا چولی دامن کا ساتھ موجودہ دور ذہنی پریشانی ،دماغی الجھن (Mental tension) اور قلبی اضطراب و بے چینی اور بے سکونی کا دور ہے ۔اس مادی (Materialistic) سائنسی (Scientific) غیر روحانی (Spiritless) اور ترقی یافتہ دور (Advanced age)میں اس میں کچھ شک نہیں کہ انسان نےبہت زیادہ ترقی کر لی ہے لیکن اس کے با وجود ہر شخص ہراساں ، پریشاں ، غمگین اور فکر مند نظر آتا ہے ۔ بقول شاعر: قید حیات وبند غم اصل میں دونوں ایک ہیں موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں ساری انسانیت مصائب و تکالیف ، آلام ، مشکلات اور دکھوں کے ہولناک اور بے رحم بھنور میں سفینہ متزلزل کی طرح لاچار اور بے بس نظر آتی ہے۔ بقول شاعر: درد سے معمور ہوتی جارہی ہے کائنات پر اک دل انسان مگر درد آشنا ہوتا نہیں ہر انسان دکھوں ، تکلیفوں ، مصیبتوں اور پریشانیوں کے سیلاب پر خطر و پر آشوب میں مضطر تنکے کی طرح بہہ رہا ہے ۔بقول اقبال: کیا غضب ہے کہ اس زمانے میں ایک بھی صاحب سرور نہیں
Flag Counter