Maktaba Wahhabi

260 - 343
صاحب نعمت کو چاہئے کہ وہ حاسد کے شر سے اﷲتعالیٰ کی پناہ ضرورپکڑتا رہے۔تاکہ صاحب نعمت(محسودعلیہ) حاسد شر سے محفوظ ہو جائے کیونکہ حاسد صاحب نعمت کونقصان پہنچانے کے درپے ہوتا ہے جیسا کہ برادران یوسف نے یوسف پیغمبر کےساتھ کیا تھا۔حاسد کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے صاحب نعمت(محسودعلیہ) کو چاہئے کہ وہ اپنے محاسن، انعامات اور خوبیوں کو حاسد کی نظرسے چھپائے رکھے تاکہ: مگس کو باغ میں نہ جانے دو وگرنہ نا حق خون پروانے کا ہو گا بقول اقبال: بہتر ہے کہ بچا دے ممولوں کی نظر سے پوشیدہ رہیں باز کے احوال و مقامات
Flag Counter