Maktaba Wahhabi

145 - 343
"مَنْ حَافَظَ عَلَیْہَا کَانَتْ لَہ، نُوْرًا وَ بُرْہَانًا وَنَجَاۃً یَّوْمَ الْقِیَامَۃِ " [1] بلا ریب و شک بنی آدم کی نجات فوز و فلاح اور اخروی کامرانی نماز پر منحصر (Depended) ہے بشرطیکہ نماز جو ہر خشوع سے مرصع ' گوہر خضوع سے مزین اور زیور عجز و انکسار سے پیراستہ و آراستہ ہو قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلَاتِہِمْ خَاشِعُوْنَ [2] بے شک وہ مومن فلاح پائیں گے جو خشوع سے نماز ادا کرتے ہیں ۔ خشوع کے فوائد خشوع کرنے والوں کے لیے نماز کی ادائیگی آسان ہوجاتی ہے ﴿وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ﴾ [3] خشوع کرنے والوں کے لیے صحیح عقائد کا اپنانا آسان ہوجاتا ہے ﴿وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ خَاشِعِينَ لِلَّهِ لَا يَشْتَرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ﴾ [4] (یقیناً اہل کتاب میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اور تمہاری طرف جو اتارا گیا اور ان کی طرف جو نازل ہوا اس پر بھی اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمت پر بیچتے بھی نہیں ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہے یقیناً اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے والا ہے۔)
Flag Counter