Maktaba Wahhabi

323 - 343
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''اس مومن کی مثال جو قرآنِ کریم پڑھتا ہے۔ ترجبین (نارنگی) کی سی ہے کہ اس کی خوشبو بھی اچھی ہے اور اس کا مزہ بھی اچھا ہے، اس مومن کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا، کھجور کی سی ہے، اس کی خوشبو نہیں لیکن اس کا مزہ میٹھا ہے اور اس منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے خوشبووالے پودے (مثلاً گلاب، یاسمین وغیرہ) کی طرح ہے جس کی خوشبو اچھی ہے اور اس کا مزہ تلخ ہے اور اس منافق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اندرائن (تمہ) کی طرح ہے جس میں خوشبو نہیں اور اس کا ذائقہ بھی کڑوا ہے۔'' [1] قابلِ رشک اشخاص حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''صرف دو آدمیوں پر رشک کرنا جائز ہے۔ ایک وہ آدمی جسے اﷲ نے قرآن عطا کیا پس وہ اس کے ساتھ رات اور دن کی گھڑیوں میں قیام کرتا ہے اور دوسرا وہ آدمی ہے جسے اﷲ نے مال و دولت سے نوازا، وہ اسے (اﷲ کی راہ میں ) رات اور دن کی گھڑیوں میں خرچ کرتا ہے۔'' [2] جنت میں بلند درجات کا حصول حضرت عبد اﷲ بن عمر و بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''صاحبِ قرآن (قرآں پڑھنے والے اور اسے حفظ کرنے والے) سے کہا جائے گا: قرآن پڑھتا جا اور (جنت کی بلندیوں پر) چڑھتا جا اور اس طرح آہستہ آہستہ تلاوت کر جیسے تو دنیا میں ترتیل سے پڑھتا تھا، پس تیرا مقام وہ ہو گا جہاں تیری آخری آیت کی تلاوت ختم ہو گی۔'' [3]
Flag Counter