(عبد خیر سے روایت ہے کہ میں کوفہ کی مسجد میں داخل ہوا،پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے،چنانچہ انہوں نے اپنے خطبہ میں کہا:اے لوگو! تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ابو بکر بہترین ہیں اور ابو بکر کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سب سے بہترین ہیں ۔ ۔ ۔ ۔)
نماز میں اپنے کندھوں کو سب سے زیادہ نرم رکھنے والا شخص بہترین ہے
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُكُمُ أُلْيَنُكُمْ مَنَاكِبَ فِي الصَّلَاةِ». [3: 9] [1]
(ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو نماز میں اپنے کندھوں کو سب سے زیادہ نرم رکھتاہے۔)
اپنے موالی کے لیے سب سے زیادہ اچھا شخص بہترین شخص ہے
۔ ۔ ۔, وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِمَوَالِيهِ ۔ ۔ ۔ ۔ [2]
(تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو اپنے موالی کے لیے سب سے زیادہ اچھاہے۔)
نیکی کی فکر کرنے والا شخص بہترین شخص ہے
"وَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: " إِنَّ خَيْرَكُمُ الَّذِي يَقُولُ لِصَاحِبِهِ: اذْهَبْ بِنَا نَصُومُ قَبْلَ أَنْ نَمُوتَ، وَإِنَّ شِرَارَكُمُ الَّذِي يَقُولُ لِصَاحِبِهِ: اذْهَبْ بِنَا نَأْكُلْ وَنَشْرَبْ وَنَلْهُو قَبْلَ أَنَّ نَمُوتَ " [3]
|